بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے جگن پور گاؤں میں قبضہ ہٹانے کے سلسلے میں ایک جوڑے کے ساتھ کی گئی مارپیٹ کے معاملے میں کانگریس کا ایک وفد کل متاثر جوڑے سے ملے گا۔
کانگریس کی جانب سے آج جاری ریلیز کے مطابق کانگریس کا وفد کل گنا پہنچ کر دلت جوڑے سے ملے گا اور حالات کی معلومات لے گا۔وفد میں سابق وزیر بالا بچن،جے وردھن سنگھ،حکم سنگھ کراڑا،ریاستی کارگزارصدرریندرچودھری،رام نیواس راوت،پھول سنگھ بریئا ،رکن اسمبلی ہیرا لال اور بلویر تومر شامل ہیں۔
گنا ضلع کے جگن پور گاؤں میں منگ لو قبضہ ہٹانے کی کارروائی کے دوران راج کمار اہروار اور اس کی بیوی ساوتری بائی نے زہریلی ایشا پی لی تھی۔سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا ملزم گبو پاردی اس جوڑے کے علاوہ ان کے بچوں کو بھی کیڑے مارنے کی دوا پینے کےلئے اکسا رہا تھا۔اس دوران پولیس اہلکاروں نے اس جوڑے کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔اس واقعہ کا ویڈیو کل سے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
کانگریس وفد ،متاثر جوڑے سے ملنے کل گنا جائےگا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS