مریض رمیش پرجاپتی کی پٹائی کے معاملے میں کمیشن نے نوٹس لیا

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش انسانی حقوق کمیشن نے ریاست کے علی راج پور ضلع میں گجرات جارہے ایک مریض کی سرحد پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ذریعہ پٹائی کے معاملے میں نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر سے جواب طلب کیا ہے۔
    کمیشن نے جانب سے آج جاری ریلیز کے مطابق کمیشن نے گزشتہ پیر کو گجرات جارہے ایک مریض رمیش پرجاپتی کی سرحد پر تعینات پولیس اہلکار نے پٹائی کردی۔ اس معاملے میں علی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے تین ہفتوں میں رپورٹ مانگی ہے۔
    علی پورمیں ،پولیس نے ایک مریض کو بے دردی سے مارا پیٹا۔ ویڈیو دیکھنے سے آپ کے بال کھڑے ہوجائیں گے۔ مریض پولیس اہلکار کے سامنے ہاتھوں سے مسلسل التجا کرتا رہا۔ وہ بار بار کہہ رہا تھا کہ میری بات سنو۔ لیکن پولیس اہلکار نے بے دردی کے ساتھ مار پیٹ کی ۔پولیس والے اپنی بلیٹ سے اس مریض اتنا مارا  کہ پولیس والے کی  بیلٹ ٹوٹ گی۔ وہاں موجود ایک شخص نے ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔ دراصل ، پیر کے روز ، گجرات سے علاج کے لے گجرات جانے والے مریض کی سرحد پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں نے  بےدردی سے مارا پیٹا ۔ ایک پولیس اہلکار نے مریض کو اتنا پیٹا کہ اس کی بیلٹ بھی ٹوٹ گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی نے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا جنہیں مارا پیٹا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS