مرکزی حکومت نے میڈیکل شعبوں کے آٹھ نئے ڈپلومہ کورسوں کی شروعات

0

نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ 19)کے بحران کے دور میں ملک کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں طبی ماہرین کی شدید قلت کے پیش نظر مرکزی حکومت نے میڈیکل کے مختلف شعبوں میں آٹھ نئے ڈپلومہ کورسوں کی شروعات کو منظوری دی ہے۔
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے اتوار کے روز بتایا کہ اس سلسلے میں چند روز پہلے ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکاہے۔ یہ کورس ایم بی بی ایس اور ایم بی بی ایس کی مساوی ڈگری کے بعد کیے جائیں گے۔ جن نئے کورسوں کو متعارف کرایا گیا ہے ان میں اینستھیسیالوجی، اوبسٹریٹکس اینڈ گائناکالوجی، پیڈیاٹریکس، فیملی میڈیسن،اوفتھلمالوجی،ای این ٹی،ریڈیو ڈائگنوسیس اور ٹی بی اور سینے کی بیماری کے شعبے شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے سیکشن 11(سب سیکشن 2)کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کے بعد تشکیل دیئے گئے گورننگ بورڈ سے مشاورت کرکے ایکٹ کے پہلے سیکشن میں ترمیم کے ذریعہ نئے کورسوں کو منظوری دی ہے۔قومی امتحانات بورڈ کی طرف سے نئے کورسوں کو منظوری دے دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS