کلکتہ , (یواین آئی)مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے درمیان جاری تنازع کے باوجود مرکزی حکومت نے بنگال حکومت کے پنچایتی کام کاج میں ای گورننس کی تعریف کرتے ہوئے 28ریاستوں میں بنگال کو تیسری پوزیشن دی گئی ہے ۔اس سرٹیفیکٹ کے مطابق پنچایت کی سطح پر ، انتظامیہ نے ڈیجیٹل مینجمنٹ اور اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا ہے۔
کوڈ انفیکشن کے دوران بھی پنچایت آفس کا عملہ ریاست بھر میں کام کرتا رہا۔ گرام پنچایت کی سطح پر کام کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اور سارا کام ڈیجیٹل ہوئے ہیں ۔اس کی وجہ سے کام کاج میں شفافیت آئی ہے ۔مرکزی وزیر نریندرسنگھ تومر کے دستخط شدہ سرٹیفکٹ بنگال حکومت کو مل گیا ہے ۔
اس کے علاوہ ریاست کے متعدد اضلاع کے متعدد گرام پنچایتوں کوایوارڈ دیا گیا ہے۔ بیر بھوم ، بردوان اور پرولیا جیسے اضلاع کے گرام پنچایت کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔بنگال حکومت نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔بنگال حکومت نے کہا ہے کہ یاس طوفان کے بعد کام کاج میں تیزی لائی گئی ہے ۔سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بازآبادکاری میں منریگا کو جوڑا گیا ہے ۔
ریاستی پنچایت کے وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ تمام ضلعی وار رپورٹیں ارسال کردی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی کونسل باقاعدہ اجلاس کرے گی۔ یہ اجلاس جنوبی 24 پرگناس ضلع سے شروع ہوگا۔ وہ اگلے ہفتے سے خود تمام اضلاع کا دورہ کریں گے۔
مرکزی حکومت نے پنچایتی کام کاج کےلئے بنگال حکومت کو ای گورننس کےلئے ملک بھر میں تیسری پوزیشن دی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS