قومی تعلیمی پالیسی کے ایک سال کی تکمیل پر کتابچہ جاری، تفصیلات کچھ یوں ہیں

0
Image: NDTV

’عالمی فلاح کا منتر قومی تعلیمی پالیسی میں مضمر‘:پردھان
نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے منگل کو کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 21 ویں صدی میں ہندوستان کی نئی نسل کو تیار کرے گی جن کی قیادت میں عالمی فلاح و بہبود کی قیادت ہوگی۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) کے نفاذ کے ایک سال کی کامیابیوں پر تیار کردہ کتابچہ جاری کرنے کے بعد مسٹر پردھان نے آج کہا کہ گزشتہ ایک سال اور ایک ماہ کی کامیابیوں کو دیکھ کر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ گزشتہ چار پانچ برسوں میں وزارت تعلیم اور سماجی انصاف وتفویض کی وزارت نے ایسا طریقہ اختیار کیا ہے ، جس سے ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کو بحال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کتابچہ قومی تعلیمی پالیسی کی کامیابیوں کے اعداد و شمار حاصل کرنے کا مسودہ نہیں بلکہ 21 ویں صدی میں ہندوستان کی قیادت میں عالمی فلاح و بہبود کا مسودہ ہے۔ اس میں علم کے ذریعے کردار کی تعمیر اور کردار سازی کے ذریعے قوم کی تعمیر کا تصور ہے جو صدیوں سے ہندوستان کی روایت رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے قومی تعلیمی پالیسی کے عملدرآمد کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی کے ذریعہ تیار کتابچہ کا اجرا کرنے کے علاوہ ’نپُن بھارت مشن‘،ورچوول لائیو کلاس رومز اور ورچوول لیبز کے ذریعے ایک جدید ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم مہیا کرانے کیلئے این آئی او ایس کا ورچوول اسکول اور این سی آر ٹی کا متبادل تعلیمی کلینڈر 2021-22 کو لانچ کیا ۔ اس کے علاوہ معذور بچوں کے لیے این سی ای آر ٹی کی تیار کردہ مزاحیہ کتاب’پریا‘بھی جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو سال میں ہر اسکول میں انٹرنیٹ کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اسکولوں میں بجلی ، پانی ، انٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات دستیاب ہوں گی تو ڈجیٹلائزیشن بڑھ جائے گی اور عالمی سطح پر طلباء کو تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
قومی تعلیمی پالیسی ہر سطح پر پورے تعلیمی نظام میں نمایاں تبدیلی کا تصور پیش کرتی ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے این ای پی 2020 کو ایک مشن موڈ پر نافذ کیا ہے اوراین ای پی کے نفاذ کے لیے ایک لچکدار ، انٹریکٹیو ، اشاراتی اور جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کا نام ’ سارتھک‘ رکھا گیا ہے۔ محکمہ نے اس ایک سال میں 62 اہم سنگ میل عبور کیے ہیں جو ا سکول ایجوکیشن سیکٹر کی تصویر بدل دے گا۔ ان میں ’نپُن بھارت مشن آن فاؤنڈیش لٹریسی اینڈ نیو میریسی ، مکمل تعلیمی پالیسی کو ای ای پی 2020 سے ہم آہنگ کرنا ، تین ماہ کے اسکول کی تیاری کا ماڈیول-’ودیا پرویش‘ ، نیشنل ڈجیٹل ایجوکیشن آرکیٹیکچر (این ڈی ای اے آر) کا بلیو پرنٹ ’نشٹھا‘ کے تحت ثانوی اساتذہ کی صلاحیت کی تعمیر ، تشخیص میں بہتری ،’دیکشا‘سے متعلق ڈجیٹل مواد وغیرہ شامل ہیں۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و اختیارات ویرندر کمار ، مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم اناپورنا دیوی ، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے علاوہ تمام ریاستوں کے تعلیمی سکریٹریوں اور ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS