سری نگر میں چھ روز بعد دریائے جہلم سے نوجوان کی لاش برآمد

0
image:kashmir walla

سری نگر: (یو این آئی) سری نگر کے نور باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش قریب ایک ہفتے کے بعد دریائے جہلم سے ہفتے کی صبح ملورہ ٹینگ پورہ علاقے سے بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نور باغ سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے 31 مئی کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجون کی لاش چھ روز بعد ہفتے کی صبح ملورہ ٹینگ پورہ میں بر آمد کی گئی۔
متوفی نوجوان کی شناخت قیصر حسین ولد عاشق حسین ڈار کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS