نئی دہلی: دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں جموں و کشمیر پولیس سے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے معاملے پر مستقل انگشت نمائی کی جارہی ہے۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے این آئی اے کو جانچ کی ذمہ داری سونپے جانے پر شبہ کا اظہار کیاہے۔ ان کے مطابق یہ ملزم سے راز اگلوانے کے بجائے اسے خاموش کرنے کی کوشش ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا’’دہشت گرد ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو خاموش کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دیا جائے۔ این آئی اے کے سربراہ ایک دیگر مودی -وائی کے (مودی )ہیں۔ جنہوں نے گجرات فساد اور ہیرین پانڈیا قتل معاملوں کی جانچ کی تھی۔ وائی کے کی نگرانی میں یہ معاملہ جیسے ختم ہوجائےگا۔ آگے انہوں نے ہیش ٹیگ کیا ہے-دہشت گرد یویندر کو کون خاموش کرناچاہتا ہے؟ واضح رہے کہ دیویندر سنگھ کو 11جنوری کو حذب المجاہدین کے دو دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیاتھا۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق حکومت نے اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی ہے۔
راہل گاندھی نے این آئی اے کی تحقیقات پر کی انگشت نمائی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS