الحکمہ فاﺅنڈیشن ایک سماجی تنظیم کی حیثیت سے سماجی خدمات کے لئے بخوبی جانی اور پہچانی جاتی ہے۔ 1991 سے قائم الحکمہ فاﺅنڈیشن تعلیم، صحت، اخلاقی قدروں، معاشی استحکام نیز خدمت خلق کے میدانوں میں جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ دہلی والوں سے مخفی نہیں ہے۔ یقینا فاﺅنڈیشن یہ خدمات اپنے سرپرستوں، ایڈوائزرس اور مجلس عاملہ کے بھر پور تعاون اور سپورٹ سے ہی انجام دیے پا رہی ہیں۔ اللہ ان سب کی صحت بحال رکھے اور عمر دراز کرے اور ان کی یہ نیکیاں قبول فرمائے۔ آمین
آج جس پریشانی سے پوری دنیا متاثر ہے اس نے ہمارے ملک کے باشندوں کو بھی بے بس کر رکھا ہے۔ ایک طرف وائرس کا قہر اور دوسری طرف روزگار سے محرومی نے غریبوں کی ہی نہیں بلکہ متوسط طبقہ کی بھی چولیں ہلا دی ہیں۔ ایسے ماحول میں ہم سب کی یہ سماجی ذمہ داری ہے اور دینی فریضہ بھی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آئیں اور خدمت کا جو بھی موقع حاصل کر سکیں اسے اپنے لئے فخر کی بات سمجھیں۔
روزگار ختم ہوجانے کی وجہ سے لوگوں کے لئے کھانے کا انتظام اور بنیادی ضرورت پوری کرنے کے لئے فاﺅنڈیشن نے ایک ماہ قبل ایسے لوگوں کی امداد کرنے کا فیصلہ لیا اور الحمد للہ اس وقت فاﺅنڈیشن دہلی کے مختلف مقامات پر اپنے سرپرستوں اور احباب کی مدد سے فوڈ پیکیٹس کے ذریعہ مدد پہنچا رہی ہے۔ آج کی تاریخ تک الحکمہ فاﺅنڈیشن 700 سے زائد خاندانوں تک ضروری راشن پہنچا چکا ہے اور یہ سلسلہ ہندوز جاری ہے۔ جن تنظیموں اور لوگوں نے اس کارخیر میں فاﺅنڈیشن کا بھر پور تعاؤن کیا ہے اس میں خاص طور سے ہمدرد نیشنل فاﺅنڈیشن، جامعہ کوآپریٹیو بینک، جناب فرقان علی ، جناب سلمان جعفری، جناب جاوید عالم، جناب عبیدالرحمن، ڈاکٹر ادریس احمد خان، جناب محمد نعیم، جناب آصف اقبال، ایڈوکیٹ نوید شیروانی، محترمہ قدسیہ قدوئی ، جناب سمیرفاروقی کے نام قابل ذکر ہیں۔ فاﺅنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ضیاءالدین احمد نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس وبائی آبدہ کے ختم ہونے تک اس امداد کے سلسلہ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ضیاءالدین احمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دشوار وقت میں وہ اپنے اپنے علاقوں میں ضرورت مندوں کو تلاش کرکے ان تک مدد ضرور پہنچائیں یا فاﺅنڈیشن کے توسط سے ان کو مدد پہنچائیں۔ الحکمہ فاﺅنڈیشن کے اکاﺅنٹ کی ڈٹیلس مندرجہ ذیل ہیں:
Alhikmah Foundation, A/c No. 602310100018929, IFSC Code: BKID0006038, Bank of India, Branch New Friends Colony, New Delhi. Mobile No. 9818632791
راشن کو مستحقین تک پہنچانے کے لئے فاﺅندیشن کے سبھی خدمت گار اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس میں جناب سید شعیب احمد ، ثاقب یاثین صاحب،شاہد پرویز صاحب، خالد قمر صاحب، محمد شکیل صاحب، محمد یامین صاحب، محمد شعیب صاحب، ماسٹر گلاب صاحب اور محمد نفیس صاحب کے نام قابل ذکر ہیں۔