اجمیر محرم کا آغاز چاند نظر آنے پر منحصر ہوگا نو یا دس اگست

0
The Hans India

اجمیر: (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر میں محرم کا آغاز چاند نظر آنے پر نو یا دس اگست سے ہوگا۔
خواجہ کے شہر اجمیر میں محرم سے متعلق الجھن ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے محرم پرکورونا کی تیسری لہر کے مدنظر کوئی گائیڈ لائنس جاری نہیں کی گئی ہیں۔
مسلم معاشرہ میں دس اگست سے ہی نئے حجری سن 1443 کا آعاز ہوگا اور اسی دن سے محرم کا باقاعدہ شروعات ہوگی۔ نو اگست کو حضرت امام حسین کی چوکی کی دھلائی کے ساتھ ہی محرم کی مذہبی رسومات شروع ہوجائیں گی۔ 12اگست کو اسلامی نئے سال کے پہلے جمعہ کی رات ’نوچندی جمعہ رات‘ کے طورپر منائی جائے گی۔ 13اگست کو درگاہ میں واقع بابا فرید کا چلا کھلے گا۔ 14 اگست کو امام باڑہ میں الم پیش کئے جائیں گے۔
اسی طرح 15اگست کو خواجہ صاحب کی مہانہ چھٹی ہوگی۔ 16اگست کو تازیوں پر مہندی پیش کی جائے گی اور 17اور 18اگست کو تازیہ کی سواری ہوگی۔ ساتھ ہی 19اگست کو تازیے سیراب کئے جائیں گے۔
اس دوران رات میں درگاہ علاقہ کے اما م باڑہ پر ننگی تلواروں سے ہائی دوس کھیلنے کی روایت بھی ہے جس کے لئے ضلع انتظامیہ کی اجازت سے پولیس کے مال خانہ سے سو تلواروں کو جاری کیا جاتا ہے۔ ہائی دوس صرف اجمیر شریف میں کھیلا جاتا ہے۔ اس دوران سیکورٹی اور علاج کے وسیع بندوبست ہوتے ہیں۔ درگاہ سے منسلک خدام کے ادارہ کا ضلع انتظامیہ سے پروگراموں کی اجازت لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS