آسام حکومت نے اورنگ نیشنل پارک سے راجیو گاندھی کا نام ہٹایا

0

گوہاٹی ،(یو این آئی) آسام کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت حکومت نےریاست کے اورنگ نیشنل پارک سے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا نام ہٹا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے آسام کابینہ کے فیصلے کا اشتراک کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ’’ قبائلی اور چائے باغان کےعلاقے کی قبائلی برادری نے راجیو گاندھی نیشنل پارک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کابینہ نے اس کا نام تبدیل کرکے اورنگ نیشنل پارک رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔دریں اثناء آسام حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اورکالیابور کے رکن پارلیمنٹ گوراو گوگوئی نے کہا کہ اگر آسام میں اگلی حکومت کانگریس کی بنتی ہے تو بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا جائے گا مسٹر گوگوئی نے ٹویٹ کیا ’’ جب آسام میں اگلی سرکار کانگریس کی بنے گی،تو پہلے ہی دن ہم اورنگ نیشنل پارک سے سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی کا نام ہٹانے کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیں گے۔ ہندوستانی ثقافت ہمیں آر ایس ایس کے برعکس شہیدوں کا احترام کرنا سکھاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS