نئی دہلی (یو این آئی) ہندوستان میں فرانس کے سفیر نے برائی پر اچھائی کی علامت دسہرا کے تہوارپر خاص انداز میں اپنی ںیک خواہشات پیش کی ہیں جس میں مندروں کے شہر کی قدیمیت کی بازگشت، فرانس کے کھانوں کی خوشبو کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور فرانس کےقریبی سیاسی تعلقات کی جھلک ملتی ہے۔
سفیر ایمانوئل لینن نے دہلی میں واقع فرانسیسی سفارت خانے کے ٹویٹرہینڈل پر جمعہ کو کاشی میں گنگا کے کنارے واقع ایک قدیم گھاٹ کی تصویر کے ساتھ جاری اپنے پیغام میں لکھا، ’’ میں جب بھی وارانسی جاتا ہوں، اس سب سے قدیم اور متاثر کن شہر دیکھ کرحیرت میں پڑجاتا ہوں۔‘‘
تصویر میں دریائے گنگا کی لہر اور ایک کشتی بھی دکھائی دے رہی ہے۔
سفیر نے لکھا ، “دسہرہ کے اس مبارک موقع پر میں آپ سب کی خوشی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔”
فرانسیسی سفارت خانے کے ٹوئٹر ہینڈل کی پروفائل فوٹو میں ساتھ ساتھ کھڑے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ایمانوئل میخواں کی تصویر لگی ہے۔
اس ٹویٹ پر فرانس کے ٹورزم بورڈ کی جانب سے تبصرہ کیا گیا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سفیر لینن نے لوگوں سے بھی کہا ہے کہ وہ آج سے ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے مخصوص فرانسیسی کھانوں کی تقریب میں شرکت کریں۔
ہندوستان میں فرانسیسی سفیر کے دسہرہ-نیک خواہشات-پیغام پر ہندوستان میں فرانس کے ٹورزم بورڈ نے اپنے ٹویٹر فرانس.ایف آر @ آئی این_فرانس ایم آر اکاونٹ پر لکھا، ’’اس پوسٹ پر اپناتبصرہ کریں اورساتھ ہی فرانسیسی کھانوں کا ذائقہ لیتے ہوئے مینیو کے ساتھ اپنی تصیورشیئرکریں اورفرانس کے لویرے ویلی کے ڈومین میس ہاوٹس ڈے لویرے میں ہوٹل میں قیام کرنے کا ایوارڈ جیتیں۔ یہ بھی لکھیں کی آپ کو وہاں قیام کرنے کا ایوارڈ کیوں ملناچاہیے۔
Delighted to host the launch of the Hindi translation & English re-print of @vijaysinghparis's Jaya Ganga!
Vijay Singh is a key actor of 🇫🇷🇮🇳 cultural ties and I am glad that @IFInde could support this publication. We want to strengthen literary connections b/w France and India. pic.twitter.com/oeaiODCbMZ— French Embassy in India 🇫🇷🇪🇺 (@FranceinIndia) October 14, 2021