سیونی، : مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں ایک نوجوان کے قتل کے معاملہ میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کملیش کھرپوشے نے آج بتایا کہ گھنسور تھانہ کے تحت ہیڈکوارٹر کی پرانی بستی کے باشندے رام سنگھ کمرے کو پڑوسی دیوان سنگھ نے کل چاقو مار کر قتل کردیا۔ واقعہ میں زخمی نوجوان کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں رام سنگھ کمرے کی موت ہوگئی۔ آج ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS