اس دن کا نام ’اچھا دن‘رکھ دینا چاہئے جس دن پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو: پرینکا گاندھی

0
Image: New Indian Express

لکھنو: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں مرکزی کی نریندر مودی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کو ہفتے کے اس دن کا نام’اچھا دن‘رکھا دینا چاہئے جس دن ڈیزل۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو فیس بک وال پر لکھا’بی جے پی حکومت کو ہفتے کے اس دن کا نام’اچھا دن‘رکھ دینا چاہئے جس دن ڈیزل۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو کیونکہ مہنگائی کی مار کی وجہ سے باقی دن تو عوام الناس کے لئے’مہنگے دن‘ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پونجی پتیوں کو منافع پہنچانے کی نیت سے بھاری ٹیکس لگا کر پٹرول۔ڈیزل کے داموں میں تو ہر روز اضافہ ہورہا ہے مگر کسانوں کو ان کی پیداوار کی قیمت دینے میں حکومت کترارہی ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا’کالے زرعی قوانین کے خلاف کسان بہنوں۔بھائیوں کی جدوجہد ان کی روزی روٹی سے جڑا ہوا ہے جدوجہد ہے۔ اس حکومت کی نیت دیکھئے۔ بی جے پی حکومت اپنے سرمادار دوستوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے موٹا ٹیکس لگا کر پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں تو ہر روز بڑھا رہی ہے لیکن کسانوں کو ان کی فصل کی قیمتیں نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی روزی روٹی کی جدوجہد میں وہ کسانوں کے ساتھ ہیں۔ آج وہ مظفرنگر کے بگھرا میں کسانوں سے خطاب کریں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS