تھانے:(یو این آئی ) مہاراشٹرا کے تھانے میں واقع ایک اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کورونا وائرس سے متاثر 12 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح یہاں واقع ایک اسپتال میں آکسیجن ختم ہوگئی جس کی وجہ سے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل 12 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اس اسپتال میں کووڈ کے 42 مریض داخل تھے ، ان میں سے 12 آئی سی یو میں تھے۔
دریں اثنا ضلع کے وزیر تحفظ ایکناتھ شنڈے نے ضلع میں وبا کی صورتحال ، سرکاری اور نجی اسپتالوں میں آکسیجن اورریمڈیسویر انجکشن کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے اسپتالوں کو آگ بجھانے والے آلات، آکسیجن وغیرہ کے آڈٹ تیسرے فریقون سے کروانے کی ہدایات دیں ۔ انہوں نے کورونا میں مبتلا اور اسپتالوں میں داخل خواتین مریضوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے ۔
تھانے : آکسیجن کی کمی کے باعث 12 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS