تھائی لینڈ،انڈونیشیا اورہانگ کانگ کی ویکسین لگوانے والوں کو 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش

0

جکارتہ: (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے لوگوں کو ویکسن لگوانے کی طرف راغب کرنے کے لئے تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ نے ویکسین لگوانے پر لاکھوں ڈالر کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کردی ہے۔
لوگوں کے کورونا ویکسن لگوانے کے سلسلے میں کئی طرح کے وہم پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیکہ کاری کی مہم کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ ویکسن لگوانے سے بھاگ رہے ہیں جس کی وجہ سے متعدد حکومتوں نے ویکسن لگوانے کے لئے ترغیبی مہم شروع کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچانے کیلیے دنیا بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن جعلی پروپیکنڈوں اور افواہوں کے باعث کئی ممالک کے شہری ویکسین لگوانے سے گریز کررہے ہیں۔
شہریوں کو ویکسین لگوانے کیلیے ترغیب دلانے کیلیے تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ جیسی ریاستیں نے لاکھوں ڈالر مالیت کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کررہی ہیں۔
ہانگ کانگ میں اب تک کورونا وائرس کی صورتحال قابو ہے لیکن حکام کو تشویش ہے کہ اگر شہریوں نے ویکسین نہیں لگوائی تو وبا دوبارہ سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ہانگ کانگ میں اپنا گھر خریدنا انتہائی مشکل ہے کیوں کہ یہاں دو کمروں کا چھوٹا سا فلیٹ بھی 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ہے اور ایک عام شہری کو فلیٹ خریدنے کیلیے اپنی 20 سال کی تنخواہ جمع کرنی پڑی ہے۔
ہانگ کانگ حکومت نے شہریوں کو ویکسین کی جانب رغبت دلانے کیلیے ویکسین لگوانے والوں کو شاپنگ واؤچر، ہوائی سفر اور 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ کچھ دفاتر میں ملازمین کو ویکسین لگوانے پر تنخواہ دے کر چھٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے۔
ایشیائی ملک تھائی لینڈ نے کے چیانگ مائی کے ضلع مئی چھیم میں، جہاں زیادہ تر رہائشی مویشیوں کا کاروبار کرتے ہیں، حکام نے رواں مہینے گائے کا انعام رکھا جو کہ کامیاب اقدام ثابت ہورہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 19 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اموات کی تعداد 53 ہزار 280 ہے، جس پر حکام کو شدید تشویش ہے لیکن شہری غلط افواہوں کے باعث ویکسین لگوانے سے شدید خوفزدہ ہیں۔حکومت ویکسین سے متعلق لوگوں میں پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS