جموں کشمیر کے کولگام میں عکسریت پسندوں کے حملے میں تین بی جے پی کارکنوں کی موت

    0

    کولگام : جموں کشمیر کے کولگام کے ایک گائوں میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ بی جی پی کے تین کارکنوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔  یہ اطلاعات مقامی پولیس نے دی ۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ آج تقریباً 8 بج کر 20منٹ پر، کولگام پولیس کی وائی کے پورا گائوں میں ایک دہشت گردانہ واقعہ کے بارے میں اطلاع ملی ۔ جہاں عکسریت پسندوں نے تین بی جے پی کارکنوں پر گولی باری کی ۔ حملے کے بعد سیئنر پولیس افسر جائے واقعہ پہنچ گئے ۔ انہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال میں لایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
    پولیس نے کہا کہ شروعاتی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ عکسریت پسندوں نے تین بی جے پی کارکنوں پر گولی باری کی۔ جن کی پہچان بی جے پی کی ضلعی یوتھ جنرل سکریٹری فدا حسین یاتو اوردو دیگر کارکنوں عمر راشد بیگ اور عمر رمضان حزم کو عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جس میں تینوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی کارکنوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مردہ  قراردے  دیا گیا۔
    نیشنل کارنفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے حملہ کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے ٹوئٹ کیا ’جنوبی کشمیر کے لولگام ضلع سے دل خراش خبر ملی۔ میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں تین بی جے پی کارکنوں کی قتل کی مذمت کرتا ہوں’اللہ انہں جنت میں جگہ دے اور اس مشکل وقت میں ان کے گھروالوں کو طاقت ملے‘
    پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعہ پر ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ کولگام میں بی جے پی کے تین کارکنوں کے قتل کے بارے میں سن کر دکھ ہوا’ان کے گھر والوں کے ہمدردی آخرکار،بھارت سرکار کی بیمار پالیسوں کی وجہ سے جموں کشمیر کے لوگوں کو ہی جان گنوانی پڑتی ہے‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS