الموڑہ/نینیتال، (یواین آئی) اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کے سالٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 15 سے 20 لوگوں کی موت کا خدشہ ہے۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح گڑھوال موٹر آنرز کی ایک بس پوڑی گڑھوال کے دھوم کوٹ سے رام نگر آ رہی تھی۔ اسی دوران یہ کھوپی کے قریب گر کر گہری کھائی میں جا گری۔
بتایا جا رہا ہے کہ بس بھری ہوئی تھی۔ اس میں 35 سے 40 لوگ تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں 15 سے 20 لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔ سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنجے کوہلی کے مطابق مرنے والوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہے لیکن 15 سے 20 افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔
#BreakingNews: At least 20 dead as bus full of passengers falls into a gorge in #Uttarakhand's Almora
Rescue and relief operation on; CM #PushkarSinghDhami expresses grief
Times Network's @abhisheksinhan brings in latest updates | @aayeshavarma pic.twitter.com/lF2EYFc0Cj
— Mirror Now (@MirrorNow) November 4, 2024
بتایا جا رہا ہے کہ پانچ سے سات لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کے اندر پھنسی لاشوں کو کٹر سے کاٹ کر باہر نکالا جا رہا ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف) سالٹ اور رانی کھیت پولیس کے علاوہ انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔