مراد آباد : اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے کندرکی علاقے میں ہفتے کے روزگھنے دھند میں ایک کینٹر اور بس کے مابین ہونے والی خوفناک ٹکر میں کم از کم10 مسافروں کی موت ہوگئی جب کہ 11 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8 بجےمراد آباد آگرہ ہائی وے پر بلاری سرکل میں حسین پور پلیا نان پور کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری پرائیویٹ بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ایک کینٹر اس سے ٹکرا گیا۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے ڈرائیوروالا سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں گاڑیوں کی ٹکر کے ساتھ ہی ایک 10ٹائروالا ٹرک بھی ان گاڑیوں سے جاٹکرایا۔ اس خوفناک ٹکرمیں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر موجود ہیں۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ حادثے کی زد میں آئے زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کاامکان ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50 50 ہزار کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 2،2 لاکھ روپے کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کا مناسب علاج کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے ہفتے کے روز ہونے والے اس سڑک حادثے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ،جب کہ زخمیوں کی تعداد 11 ہے۔
مرادآباد میں خوفناک سڑک حادثہ ،10 ہلاک،تقریباًایک درجن افراد زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS