کیلیفورنیا: (یو این آئی) کیلیفورنیا میں 4 جولائی کوجنگل میں لگی زبردست آگ تین ہزار ایکڑ اراضی تک پھیل گئی ہے جس سے بجلی گرڈ کو دوگنا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔دی گارڈین نے کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ تیزرفتار سے چلنے والی الیکٹرا آگ بجلی کے اہم انفراسٹرکچر کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے اورسیکرامنٹو کے مشرق میں ناہموار علاقے نے سینکڑوں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔آگ شمال میں دریائے موکلمن کے قریب شروع ہوئی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ لاس اینجلس ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ منگل کی رات تک آگ پر پانچ فیصد قابو پا لیا گیا تھا اور 3,900 ایکڑ اراضی جل چکی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS