تین ماہ میں ہندوستان میں یومیہ 10 لاکھ  نمونوں کی جانچ ہو گی : ہرشوردھن

0

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا ہے کہ آئندہ  تین ماہ کے اندر ملک میں کورونا کے نمونوں کی جانچ کی  صلاحیت بڑھ کر یومیہ 10 لاکھ  ہو جائے گی۔
 ڈاکٹر ہرش وردھن نےآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نئی دہلی میں نئی ​​او پی ڈی عمارت ’راجکماری امرت کور او پی ڈی‘کے افتتاح کے موقع کہا
کہ مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک جلد ہی کورونا سے جنگ جیتے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں  کورونا جانچ کرنےوالی لیبز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ جنوری 2020 میں  ملک میں صرف ایک لیب میں کورونا نمونوں کی
جانچ کی جاتی تھی ، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 1،234 ہوگئی ہے۔ کورونا  کے نمونوں کی جانچ کی تعداد بڑھ کر 3.26 لاکھ نمونے یومیہ ہوگئی ہے۔ آئندہ 12 ہفتوں
میں یہ تعداد بڑھ کر 10 لاکھ نمونے یومیہ ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا ’’ہم تیزی سے کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کی طرف گامزن ہیں۔ ملک میں دو فیصد سے بھی کم کورونا متاثر آئی سی یو میں ہیں۔ ملک میں کورونا
وائرس  سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ایکٹو کیسز اور کورونا سے صحت یاب افراد  کی تعدا د کا فاصلہ بھی بڑھ  رہا  
ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے حکومت کی حکمت عملی مثبت نتائج  ظاہر کر رہی ہے‘‘۔ 
انہوں نے او پی ڈی عمارت کا نام امرت کور کے نام پہ  رکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشہور مجاہد آزادی اور ملک کی پہلی وزیر صحت تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS