نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں اتوارکی صبح ہوئی بارش سے کم از کم درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور یہ معمول سے سات ڈگری سیلسیس کم 20 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 9.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی مشرق،شمال،مشرق اورجنوب مشرقی دہلی،نوئیڈا،گریٹرنوئیڈا اورغازی آباد میں اگلےدو گھنٹوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج کے ساتھ بارش ہونے کے آثار ہیں۔
صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ہوا میں نمی کی سطح 84فیصد رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS