تلنگانہ :ریلوے ٹریک پرخاتون کی کار ڈرائیونگ سے سنسنی

0

یدرآباد، 26 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شنکر پلی کے قریب ایک خاتون نے اپنی کار ریلوے ٹریک پر دوڑا دی جس سے ریلوے عملہ حیرت زدہ رہ گیا۔

روکنے کی تمام کوششوں کے باوجود خاتون تیزی سے گاڑی بھگا کر فرار ہو گئی۔بتایاجاتا ہے کہ یہ خاتون حالت نشہ میں تھی۔اس واقعہ کی ویڈیو وایرل ہوگیی ہے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر بنگلورو تا حیدرآباد کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو عارضی طور پر روکا گیا۔

انتظامیہ نے اس حیران کن واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS