صحافیوں کے ارکان خاندان کیلئے بھی ٹیکوں کا انتظام کرنے تلنگانہ اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کامطالبہ

    0
    image:pressemblem.ch

    حیدرآباد: (یواین آئی)تلنگانہ اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کوووڈ 19کے سلسلہ میں صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن واریرس کی حیثیت سے تسلم کئے جانے اور صحافیوں کیلئے نہ صرف شہر کے مختلف مقامات پر بلکہ اضلاع میں بھی دوروزہ ویکسینیشن سنٹرس میں ٹیکہ اندازی کا اہتمام کئے جانے کو قابل تحسین قراردیتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے پھیلاو کوروکنے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر دن رات کام کرنے والے صحافیوں کو دی گئی سہولت کا نہ صرف دونوں شہروں بلکہ ریاست تلنگانہ کے اضلاع کے صحافیوں کی جانب سے خیرمقدم کیاجارہا ہے۔واضح ہوکہ ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صحافیوں کو فرنٹ لائن واریرس تسلیم کیاچنانچہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے شناختی مسلمہ کارڈس رکھنے والے صحافیوں کیلئے پریس کلب سوماجی گوڑہ،پریس کلب بشیرباغ، ونستھلی پورم اور ایم سی آرڈی انسٹی ٹیوٹ جوبلی ہلز کے علاوہ نظامیہ یونانی اسپتال چارمینار پر ٹیکہ اندازی سنٹرس بنائے گئے ہیں۔28اور29مئی 2021کو 10بجے دن تا4بجے شام ٹیکہ اندازی کی مہم جاری رہی جس سے اکریڈیٹیڈ صحافیوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکبر اور دیگر عہدیداروں نے اس خصوص میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ اروند کمار سے اظہار تشکر کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے ایس اے ہاشمی ڈپٹی ڈائرکٹر آئی اینڈ پی آر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان ٹیکہ اندازی کے مراکز پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا اور صحافتی براداری سے اظہار ہمدردی کیا۔تلنگانہ اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور کمشنر اروند کمار سے مطالبہ کیا کہ اکریڈیشن کارڈ ہولڈرس کے علاوہ ایسے صحافیوں کو بھی ٹیکہ اندازی کی مہم سے استفادہ کاموقع دیاجائے جو کہ اکریڈیشن کارڈ نہیں رکھتے کیونکہ صحافی دفاتر میں دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس ایک دوسرے سے منتقل ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں۔ایسوسی ایشن نے مزید مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے ساتھ ساتھ ان کے ارکان خاندان کو بھی ٹیکوں کا موقع فراہم کرنا چاہئے ورنہ صحافیوں کے ٹیکہ اندازی سودمند نہیں ہوسکتی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS