تلنگانہ کے ضلع ورنگل اربن کے 7صحافی کورونا سے متاثر

    0

    حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل اربن کے 7صحافی کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اس ضلع کے 125صحافیوں کا کورونا وائرس کا معائنہ کروایاگیا تھا، جن میں سے 7اس موذی مرض سے متاثر پائے گئے۔ ان 7صحافیوں کے اس وبا سے متاثرپائے جانے کے بعد ریاست سے تعلق رکھنے والے کورونا سے متاثر صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 67ہوگئی۔ ان میں ایک صحافی کی موت بھی واقع ہوئی تھی۔ ان صحافیوں کی طبی جانچ کے نتائج کے بعد 5کو ایم جی ایم اسپتال کے کووڈ19کے وارڈ منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر دو کو گھروں میں الگ تھلگ کردیاگیا۔ اسی دوران ورنگل پریس کلب کے صدر ٹی سریدھر ریڈی نے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو سے خواہش کی کہ وہ ان صحافیوں کا مناسب علاج کروائیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS