نئی دہلی: تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندراراجن نے راج بھون کے احاطہ میں راج بھون کی ٹیم اور ریڈکراس سوسائٹی کے ساتھ ضروری اشیا کی نقل مکانی کرنے والے مزدوروں،کام کرنے والی خواتین اور ضرورت مند غریبوں میں تقسیم کی۔ انہوں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ اس تقسیم کے موقع پر سماجی فاصلہ بنایاگیا۔ گورنر نے اس تقسیم کی ویڈیو اور تصاویر بھی اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کی۔ تمیلی سائی سوندراراجن نے کئی سلسلہ وار ٹوئیٹس کئے۔ ایسے ہی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے 400کیلو چاول اور دیگر ضروری اشیا کی تقسیم کیلئے فراہمی پر ایک غیرسرکاری تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS