تلنگانہ میں کوویڈ سے متاثرہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا۔یہ واقعہ نظام آباد کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔اس خاتون کو 20اکتوبر کو اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا اور اس کا کوویڈ19کا علاج کیاجارہا تھا۔ڈاکٹر پرتیما راج،جی جی ایچ سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ خاتون کے بچوں کو بچانے کیلئے سرجری کرنی پڑی۔گذشتہ روز گیاناکالوجی شعبہ کے ڈاکٹرس نے کوویڈ کے تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ اس کی سرجری کی۔اس خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا جن میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں۔یہ بچے محفوظ ہیں اور کورونا سے منفی پائے گئے۔بعد ازاں خاتون بھی کورونا سے منفی پائی گئی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS