حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے سرکاری مشنری سے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے حیدرآباد میں تالاب اور جھیلوں میں شگاف نہ ہونے پائے۔انہوں نے کہا کہ 12خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ وقتا فوقتا شہر میں تالابوں کا معائنہ کیاجائے اور مناسب اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکا جاسکے۔ راو نے پرنسپال سکریٹری آبی وسائل رجت کمار سے اس سلسلہ میں بات کی۔ وزیراعلی کے دفتر کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔وزیراعلی نے کہا ”حیدرآباد میں شدید بارش ہوئی جو گذشتہ 100برس کی غیر معمولی بارش تھی۔ اس کے نتیجہ میں سیلاب کے پانی کا شدید بہاو دیکھاگیا۔شہر میں اس پانی کے آنے کے ساتھ ساتھ اطراف کے علاقوں کے تالابوں کا پانی بھی شہر میں داخل ہوگیا۔تمام تالاب اس پانی سے لبریز ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں کہاگیا ہے کہ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس پس منظر میں تمام سرکاری مشنری کو چاہئے کہ وہ چوکس رہے“۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ شہر کے تالابوں کی گنجائش مکمل ہوگئی ہے تاہم ہنوز اس میں پانی آتا جارہا ہے۔ان تالابوں میں شگاف کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے مزید نقصانات ہوسکتے ہیں۔اسی لئے آبی وسائل کے محکمہ کی 15خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیاجائے۔ان کو چاہئے کہ وہ ہر تالاب اور جھیل کامعائنہ کرے۔سرکاری مشنری کو چاہئے کہ وہ تالابوں کی نشاندہی کرے جن تالابوں میں شگاف پڑسکتے ہیں اور احتیاطی اقدام کرے۔جب کبھی بھی ان تالابوں میں شگاف ہو ان کی مرمت کا کام کیاجائے اور نشیبی علاقوں اوغیر محفوظ علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس کردیا جائے۔عوام کو چاہئے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔وزیراعلی نے عہدیداروں کو یہ ہدایت دی۔
تالابوں میں شگاف کو روکنے ٹیمیں تشکیل دینے تلنگانہ کے وزیراعلی کی ہدایت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS