تلنگانہ کے شوروم میں بھیانک آتشزدگی،8افراد ہلاک

0

حیدرآباد (یواین آئی): تلنگانہ کے سکندرآباد میں زبردست آتشزدگی واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہمہ منزل میں گراو¿نڈ فلورپرالکٹرک بائیکس کا شوروم ہے اوراوپرکی چوتھی منزل پر لاج ہے ۔ کل رات اچانک الیکٹرک بائیکس کے شوروم میں آگ لگ گئی اورآگ پھیل گئی جس کی وجہہ سے لاج میں مقیم افراد پھنس گئے تھے کیونکہ آگ کی وجہ سے پوری عمارت میں دھواں پھیل گیا تھا۔ آگ اس قدرزیادہ تھی کہ لوگ جان بچانے کیلئے پائپس سے نیچے اترنے لگے اوربعض نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کرچھلانگ لگادی۔ عمارت میں دھواں پھیل جانے کی وجہ سے لاج میں مقیم افراد کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ بجلی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے لوگ سیڑھیوں سے اترنے کی کوشش میں بھی زخمی ہوگئے اوربعض کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے وقت لاج میں قریب 25 تا 30 بیرونی سیاح موجود تھے ۔ آگ لگنے کی وجہ سے گاڑیوں کی بیٹریاں پھٹ پڑنے سے آگ نے شدت اختیارکرلی تھی۔ فوری طورپرفائرانجنوں کو طلب کرکے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابو پانے میں کامیابی حاصل کی گئی اورمتاثرین کوعلاج کیلئے پرائیویٹ اسپتالوں کے علاوہ گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حادثہ میں کل رات 7 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ ایک اورزخمی آج دوران علاج جانبرنہ ہوسکا، مہلوکین میں سے 6 کی شناخت کرلی گئی جبکہ دیگردو کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مہلوکین کا تعلق دہلی، آندھراپردیش اور چنئی سے بتایا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت ہریش وجئے واڑہ، ویریندرکمار دہلی،سیتا رامن، بالاجی چینائی،راجیو مائک، سندیپ ملک دہلی کے طورپرکی گئی ہے ۔ کل رات آتشزدگی کے واقعہ کے بعد ریاستی وزرا محمود علی، سرینواس یادو مقام حادثہ پرپہنچ گئے اورانھوں نے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں اوراپنی نگرانی میں آگ بجھانے کا کام کروایا۔ مرکزی حکومت اورریاستی حکومت نے مہلوکین کیلئے ایکس گریشیا اورزخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے سکندرآباد میں آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔ انھوں نے غمزدہ خاندانوں کے ورثاءسے اظہارتعزیت کیا اورزخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک توقعات کا اظہارکیا ہے ۔ نریندرمودی نے مہلوکین کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا اورزخمیوں کو 50 ہزارروپے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسی دوران تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو¿ نے اس حادثہ پرگہرے رنج کا اظہارکرتے ہوئے مہلوکین کے ورثا کے لےے فی کس 3 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS