بہار کے اسپتالوں میں ’روئی اور سوئی‘ کے سوا کچھ نہیں: تیجسوی یادو

0

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کے بیان کہ سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے اسپتال کیوں نہیں بنوائے پر ردِ عمل ظاہر کیا اور پوچھا ’’ آپ کی 15 سال کی سرکار میں ریاست کے اسپتالوں میں ’روئی اور سوئی‘ کے علاوہ اور کون سے آلات دستیاب ہیں؟‘
اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتے کو ٹویٹ کیا ’’ لالو جی نے 15 سال پہلے اس دور کا بہترین طبی ڈھانچہ سونپا تھا لیکن آپ نے اور نتیش کمار نے اسے 15 سالوں میں اسے تباہ کر دیا۔ آ پ یہ بتائیں کہ 15 سال راج کرنے کے باوجود آپ کی حکومت میں اب بھی بہار کے اسپتالوں میں ’روئی اور سوئی‘ کے علاوہ کیا میڈیکل آلات دستیاب ہیں‘‘ ۔
واضح ر ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا تھا کہ لالو پرساد بھول گئے کہ انہوں نے محترمہ رابڑی دیوی کی کباڑ سرکار کو کانگریس کے جگاڑ سے چلایا تھا ۔ اکثریت ثابت کرنے کے لئے کانگریس کے تمام 35 رکن اسمبلی وزیر بنائے گئے تھے۔
اسمبلی اسپیکر کا عہدہ بھی آر جے ڈی اپنے پا س نہیں رکھ پائی تھی ۔ وزیر بننے والوں میں پہلی بار رکن اسمبلی بننے والے ناتجربہ کار بھی شامل تھے۔ بہار جیسی غریب ریاست پربڑی کابینہ تھوپی گئی۔ اس پر عوام کا جو پیسہ خرچ ہوا ، اس سے کئی اسپتال کھل سکتے تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS