لکھنؤ:(یواین آئی) کاکوری شہید اسمارک کے انعقاد کو بی جے پی حکومت کا دکھاوا قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا تحریک آزادی میں کوئی کردار نہیں تھا۔
مسٹریادو نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اور اس کی بنیادی تنظیم آر ایس ایس کا تحریک آزادی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ کاکوری شہید اسمارک کا انعقاد بی جے پی کا دکھاوا ہے۔ بی جے پی نے کبھی شہادت نہیں دی وہ شہیدوں کا احترام کرنا کیا جانے۔ بی جے پی سماجی ہم آہنگی کے خلاف کام کرتی ہے۔ انگریزوں کی طرح بی جے پی کی کوشش سماج میں پھوٹ ڈالنے کی رہتی ہے ۔ اس سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
اگست کرانتی دیوس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نو اگست 1942کو مہاتما گاندھی کی اپیل پر انگریزوں بھارت چھوڑو کی شروعات ہوئی تھی۔ گاندھی جی نے اس موقع پر کرو یا مرو کا نسخہ دیا تھا۔ انہوں نے ہر ہندوستانی سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے کو آزاد سمجھے یہ ایسی تحریر تھی جس میں ملک کا ہر طبقہ خود سے سرگرم تھا۔ سماج وادی نظریات کے لیڈر جئے پرکاش نارائن، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، ارون آصف علی وغیرہ نے تحریک کی قیادت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگست کرانتی کے شہیدوں کا خواب ملک میں کسان، مزدوراور نوجوانوں کا را ج قائم کرنا تھا۔ جس سے سبھی کو حق و احترام کی زندگی حاصل ہوسکے۔ اس خواب کو شرمندء تعبیر کرنے کی ذمہ داری سماج وادی پارٹی کی ہے جس طرح سماج وادیوں نے اگست کرانتی،جے پی تحریک کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا اسی طرح آج بھی اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے سماج وادی بھی متحد ہوکر آئینی اقدار کو بچانے اور انہیں دوبارہ قائم کرنے کی تاریخی کردار کو ادا کریں گے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ آج ملک میں دو طرح کی نظریات میں ٹکراؤ ہے ایک طرف جمہوریت ہے تو دوسری طرف اپنے کو سب سے اوپر رکھنے کیاقتدار کی ہواس۔ اس میں طے کرنا ہے کہ ہمیں کدھر جانا ہے۔ آج ملک کے سامنے جو مسائل اور چیلنجز ہیں ان کے حل کا راستہ صرف سماجوادی نظریا ت کے پاس ہی ہے۔
تحریک آزادی:اکھلیش کا بی جے پی پر تیکھا نشانہ، تفصیلات ایک کلک میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS