حماس کو تہران ماہانہ کروڑوں ڈالر مہیا کر رہا ہے: ایرانی عہدیدار کا دعوی

0
image:saudi.in-24.com

تہران: (یو این آئی) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 11روزہ جنگ، جنگ بندی پر ختم ہوچکی ہے اور جنگ بندی پر قائم رہنے اور تعمیر نو کے عمل کے بارے میں عالمی برادری غور و فکر کر رہی ہے لیکن اسی دوران ایران نے دعوی کیا ہے کہ وہ حماس کو ماہانہ کروڑوں ڈالر مہیا کررہا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک سینیر عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی حکومت ہرماہ فلسطینی تنظیم’حماس‘کو کروڑوں ڈالر فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں فلسطینی تنظیموں کی فنڈنگ ایران کے پروگرامات کاحصہ ہے۔
اسی کے ساتھ ایرانی عہدیدار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زیر زمین راکٹ سازی کے تین کار خانے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کی مدد سے حماس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ تیار کرلیے ہیں۔ دیگر کے میڈیا کے ذرائع کے مطابق حماس کی سرمایہ کاری کا حجم کروڑوں ڈالر میں ہے۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کو بعض یورپی فلاحی اداروں سے بھی مدد مل رہی ہے۔
یہ انکشافات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 10 مئی سے 21 مئی تک مسلسل گیارہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی۔ بمباری میں 240 فلسطینی شہید اور 13اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے اسلحہ کے مراکز اور راکٹ تیار کرنے والی فیکٹریوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں غزہ ملبہ کا ڈھیر نظر آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS