نئی دہلی (ایجنسیاں) : انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑنے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا، جبکہ پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل آر بی سری کمار نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت 22 اگست کو کرے گا۔ جسٹس یو یو للت کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ تیستا اورسری کمار پر گودھرا کے بعد کے فسادات کے معاملات میں ’بے گناہ لوگوں‘کو پھنسانے کیلئے ثبوت گڑھنے کا الزام ہے۔ دونوں کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں سابرمتی سینٹرل جیل میں رکھا گیا ہے۔واضح ر ہے کہ جون میں ذکیہ جعفری کی عرضی سپریم کورٹ سے مسترد ہونے کے بعد سیتلواڑ، سری کمار اور بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
تیستا کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع، سماعت 22 کو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS