ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو بھی کلین سویپ کیا۔

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو آخری ٹی 20- میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔ تیسرے اور آخری ٹی 20- میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں سری لنکا کی شروعات کافی متاثر رہی اور مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر146 رن بنائے۔ ہندوستانی بلے بازوں نے 147 رنوںکا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ہیرو بھی شریس آیئر رہے۔ انہوں نے 73 رنوںکی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔
اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں چمیرا نے روہت شرما کو5 رن پر آؤٹ کر دیا۔ سنجو سیمسن اور شریس آئیر نے دوسری وکٹ کے لیے 28 گیندوں میں 45 رن بنائے۔ پھر سیمسن 18 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ دیپک ہڈا نے بھی 21 رنوںکا حصہ ڈالا۔ گیند بازوں نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آخری میچ میں محمد سراج اور اویس خان کو موقع ملا جس کا دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سراج نے 4 اووروں میں 22 رن دے کر 1 وکٹ اور اویس نے 4 اوور وںمیں 23 رن دے کر 2 وکٹیں حاصلکیں۔ ہرشل پٹیل اور روی بشنوئی نے 1-1 وکٹ لیں۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ٹاپ اسکورر رہے۔ شاناکا نے 74 رنوں کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی اس شکست کے ساتھ ہندوستان نے 3میچوں کی ٹی 20- سیریز پر قبضہ کر لیا۔ ٹیم انڈیا نے اس میچ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے بین الاقوامی ٹی 20- میں لگاتار سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملے میں افغانستان اور رومانیہ کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ یہ ہندوستانی ٹیم کی ٹی 20- میں لگاتار 12ویں فتح تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے افغانستان اور رومانیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر بین الاقوامی ٹی20- میچوں میں مسلسل 12 میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی۔
ٹی20- ورلڈ کپ2021 کے بعد، ہندوستانی ٹیم نے روہت شرما کی کپتانی میں گھریلو سرزمین پر 3 میچوں کی ٹی20- سیریز کھیلی ہے۔ پہلی سیریز نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تھی جس میں ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا صفایا کر دیا اور ورلڈ کپ کی شکست کا بدلہ لیا۔ اس کے بعد 2 بار کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز بھی 3-0 فرق سے شکست دے کر سیریز جیتنے میں کامیاب رہی۔ اور اب ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو بھی 3 میچوں کی ٹی20- سیریز میں 3-0 سے شکست دے دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS