شیر گڑھ عصمت دری معاملے میں ملزم ٹیچر گرفتار

0
Image:The Indian Express

جے پور : (یو این آئی) راجستھان میں جودھ پور ضلع کے شیر گڑھ تھانہ علاقے میں ، ایک سرکاری اسکول کی طالبہ کی عصمت دری کے معاملے میں نامزد ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اصل رپورٹ منگواکر ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (کرائم) ڈاکٹر روی پرکاش مہردا نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ، جودھ پور دیہی سے حقیقی رپورٹ طلب کرکے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اس معاملے میں 8 جون کو پوکسو او ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزم ٹیچر سرجہ رام کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔ معاملے میں ، معاملے میں متاثرہ سے تفتیش کرکے بیانات لئے گئے ہیں۔
ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ، جودھ پور دیہی انل کیال نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے 8 جون کو تھانہ شیر گڑھ میں پیش ہوکر یہ مقدمہ درج کیا تھا۔ ریکارڈ شدہ رپورٹ کے مطابق ، جب مارچ کے دوسرے ہفتے میں اسکول کی چھٹی ہونے پر ٹیچر سرجہ رام نے ان کی بیٹی کو روک لیا اور بیٹے کو ٹیچر سہی رام نے گالیاں دے کر بھگا دیا۔ گھر آنے کے بعد ، بیٹی سے پوچھنے پر ، وہ رونے لگی اور اسکول جانے سے انکار کر دیا اور بتایا کہ ٹیچر سرجارام فحش حرکیں کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، 5 جون کو متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو بتایا کہ اس کے ٹیچر نے تین چار بار اس کے ساتھ غلط کام کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس نے کسی کو کچھھ بتایا تو میں اسے فیل کردوں گا۔ اس دوران ٹیچر سہی رام باہر نگرانی کرتا رہا۔
کیال نے بتایا کہ اس رپورٹ پر دفعہ 342 ، 376 ، ڈی اے پینل کوڈ اور 5 (ایف) (جی) / 6 پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS