ٹیچر اور پنچایت سکریٹری شادی کی تقریب میں 300 افراد کے شامل ہونے پر معطل

0

سرپنچ کو عہدے سے ہٹادیا گیا
بڑوانی ،کھرگون : (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے ضلع کلکٹر شیو راج سنگھ ورما نے گاؤں اجراڑا میں ایک شادی کی تقریب میں مقررہ تعداد 300 لوگوں کی شرکت پر پرائمری اسکول کے ٹیچر اور گرام پنچایت سکریٹری کو معطل کرنے کے علاوہ سرپنچ کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دیئے ہیں۔
کلکٹر مسٹر ورما نے 26 اپریل کو یہاں گرام اجراڑا میں ایک شادی کی تقریب میں تین سو لوگوں کی شرکت پر تقریب منعقد کرنے والے پرائمری اسکول کے ٹیچر گمان سنگھ کو معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ذمہ داری ادا نہیں کرنے پر متعلقہ گرام پنچایت سکریٹری سنتوش دھنگر کو بھی فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔
اسی معاملے میں انہوں نے ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتوراج سنگھ کو گرام پنچایت کے روزگار اسسٹنٹ سکھ لال گوسائی اور سرپنچ واہریا کو گرام پنچایت کے عہدے سے الگ کرنے اور دیگر قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے ہدایت دی ہے کہ گاؤں ابھالی میں مثبت معاملے آنے کے باوجود گاؤں کو سیل نہ کرنے پر متعلقہ گرام پنچایت کے سکریٹری اور سرپنچ کو عہدے سے الگ کرنے کے لئے کارروائی کرنے کی ہدایت دیئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS