نئی دہلی (ایجنسیاں) پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ سینٹرل وسٹابنانے کا ٹھیکہ ٹاٹا گروپ کو ملا ہے۔پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کی لاگت 861.90 کروڑ روپے آئے گی۔ ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹیڈ نے 861.90 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی پارلیمنٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کیا۔ ٹاٹا نے یہ کنٹریکٹ کنسٹرکشن سیکٹر کی بڑی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو اور شپور جی پلو نجی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کو ہرا کر جیتا ہے۔ اس سے پہلے 7کمپنیاں اس ٹھیکہ کو حاصل کرنے کی ریس میں شامل تھی۔ پی ڈبلیو ڈی نے آخر میں 3 کمپنیوں کو آن لائن فائنانشیل کنٹریکٹ کے لئے چنا تھا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت پارلیمنٹ ہاؤس کے پلاٹ نمبر 118 پر بنے گی۔اس بلڈنگ کی تعمیر سینٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ہوگی۔ ٹاٹا کی کمپنی کا نام ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹیڈ ہے۔پارلیمنٹ کی مجوزہ عمارت کا کل رقبہ 65ہزار مربع میٹر ہے، جس میں تقریباً 16ہزار 921 مربع میٹر کا بیسمنٹ ایریا شامل ہے۔ نئی عمارت دومنزلہ ہوگی اور 2022 میں تیار ہوجائے گی۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
ٹاٹا کو ملا پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ بنانے کا ٹھیکہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS