نئی دہلی (یو این آئی) : سپریم کورٹ نے سائرس مستری کو دوبارہ ٹاٹا گروپ کا چیئرمین بحال کرنے کے نیشنل کمپنی لا اپیلٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) کا فیصلہ جمعہ کو بدل دیا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرامنیم کی بنچ نے ٹاٹا گروپ کو راحت دینے والا یہ فیصلہ سنایا۔ دراصل نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے 24 اکتوبر 2016 کو سائرس مستری کو ڈائرکٹر اور چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا تھا لیکن اپیلیٹ ٹریبونل یعنی این سی ایل اے ٹی نے اس فیصلے کو پلٹتے ہوئے 17 دسمبر 2019 کو ٹاٹا سنس کے چیئرمین کے عہدے پر سائرس مستری کی دوبارہ بحالی کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ٹاٹا گروپ نے عدالت عظمیٰ کا رخ کیا تھا، جس نے ٹھیک ایک برس بعد 17 دسمبر 2020 کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
سائرس کو دھچکا،ٹاٹا کو راحت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS