طالبان نے 340 سیاسی قیدیوں کو رہا کیا

0
Image:India Tv News

کابل : (یو این آئی/ اسپوتنک) طالبان نے مغربی افغانستان کے صوبہ فرح میں 340 سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ شمشاد نیوز براڈکاسٹر نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ میں طالبان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وسطی صوبہ اروزگان میں مزید 40 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے جمعرات کو تمام جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS