اشرف غنی قازقستان میں نہیں ہیں اور نہ ہی تاجکستان میں؟

0
amarujala.com

نورسلطان: (یو این آئی/اسپوتنک) قازقستان حکومت نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی قازقستان میں نہیں ہیں۔
قازق وزارت خارجہ کے ترجمان ایبک اسمادیاروف نے یہ اطلاع اسپوتنک کو دی۔ انہوں نے ایجنسی کو فون پر بتایا کہ اشرف غنی،جو افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد تشدد کو روکنے کے لیے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ملک چھوڑ گئے،قازقستان میں نہیں ہیں۔ اس سے قبل تاجکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجکستان میں نہیں اترا اور نہ ہی اس کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
اس سے تاشقند میں افغان سفارت خانے نے پیر کو کہا کہ اس کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ سابق صدر اشرف غنی ملک سے استعفیٰ دینے کے بعد ازبکستان پہنچے ہیں یا نہیں۔ امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز‘نے اتوارکو دوحہ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے لئے افغان حکومت کے وفد کے ایک رکن کے حوالے سے رپورٹ دی کہ اشرف غنی اپنی اہلیہ اوردو مشیروں کے ساتھ تاشقند کے لئے کابل سے روانہ ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS