سوئٹزرلینڈ میں بارش اور طوفان ہواؤں سے بڑی تباہی

0
preventionweb.net

برن: (یو این آئی) یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں ریکارڈ بارشوں اورطوفانی ہواؤں نے تباہی مچاد دی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزلینڈ میں خطرناک موسم نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ زیورخ نامی شہر میں سڑکیں تالاب بن گئیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سسٹم کئی گھنٹے تک معطل رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارش اور طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔ زیورخ میں ہیلی کاپٹر بھی الٹ گیا۔ دوسری جانب ادھر یورپی ملک بیلجیم میں بھی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔
درجنوں گاڑیاں پانی میں بہ گئیں، متعدد مقامات پر گلیاں پانی میں ڈوبی رہیں، گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ ان ایکشن ہے، سوئٹزرلینڈ اور بیلجیم میں حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS