جموں:(یو این آئی) پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے گول علاقے میں ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے گول علاقے میں ایک بیگ میں ایک مشتبہ آئی ای ڈی پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کی بر آمدگی کے فوراً بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا تاکہ اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا جا سکے۔
معلوم ہوا ہے کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اس کو بغیر نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS