نئی دہلی :بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ وماڈل ریا چکرورتی نے بہار میں درج مقدمہ کو ممبئی منتقل کرنے کا مطالبہ کے تعلق سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
ریا چکرورتی نے وکیل ستیش مانے شندے کے ذریعہ سے عدالت عظمیٰ میں بدھ کو درخواست دائر کی اوردرج کیے گیے مقدمے کو ممبئی منتقل کیے جانے کی اس سے
درخواست کی۔اس درخواست پرجلد ہی سماعت ہونے کا امکان ہے۔درخواست گزارکا کہنا ہے کہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ کی جانچ ممبئی پولیس
کے ذریعہ کی جارہی ہے۔اس کے باوجود اس کے خلاف متوفی اداکار کےاہل خانہ کی جانب سے بہارمیں ایک مقدمہ درج کرادیا گیا ہے جس میں ان پرسشانت سنگھ
راجپوت سے کروڑوں روپے ہتھیانے وخودکشی کے لیے مجبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے کچھ پرانے فیصلوں کے ذریعہ یہ انتطام کیا ہے کہ ایک ہی معاملے میں کئی ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو سب
سے پہلے جانچ شروع کرنے والی ریاست میں منتقل کیا جانا چاہئے۔ایک ہی معاملہ کی جانچ دو الگ الگ ریاستوں کی پولیس کے ذریعہ نہیں کی جاسکتی،لہٰذا ان کے خلاف
درج معاملہ کو ممبئی منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔
سشانت خودکشی:ماڈل ریا چکرورتی سپریم کورٹ پہنچی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS