سشانت سنگھ راجپوت کا گھر ہوگا میموریل میں تبدیل

    0

    بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا پٹنہ میں واقع گھر میموریل میں تبدیل کیا جائے گا، ان کے انتقال کے بعد کنبہ نے یہ بیان جاری کیا۔ سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ان کے نام سے ایک فاؤنڈیشن کا قیام کریں گے جو جدوجہد کر رہے نوجوانوں کی مدد کرے گا۔ سوشانت کے جانے پر اہل خانہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا ان کی محبت اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا
    بیان میں کہا گیا ہے کہ الوداع سوشانت۔ آپ کے لئے سوشانت سنگھ راجپوت تھا وہ ہمارے لئے ہمارا پیارا گلشن تھا، کھلا دل، باتونی اور تیز دماغ کا تھا۔ ہر چیز میں تجسس رکھتا تھا۔ ہر بات پر پرجوش رہتا تھا۔ بڑے بڑے خواب دیکھنا اور انہیں سچ کر دکھانے کا شوق تھا۔ وہ کنبہ کا وقار تھا۔ اس کے پاس ہمیشہ ایک دوربین رہتی تھی۔ شنی گرہ کے چھلوں کو دیکھنے کا اسے خاص شوق تھا۔ ہمیں اسے بھولنے میں ایک عرصہ لگے گا، اس کی ہنسی اب کبھی ہمارے کانوں میں نہیں گونجے گی۔ وہ کنبہ میں کبھی نہ پُر ہونے والا خلا چھوڑ گئے ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتا تھا
    بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کی یادوں کو تازہ رکھنے کے لئے ایک فاؤنڈیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کی یادوں اور لگیسی کو احترام دینے کے لئے کنبہ سوشانت سنگھ راجپوت فاؤنڈیش بنا رہا ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے تحت فلم، سائنس اور کھیل سے منسلک صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سوشانت کے پٹنہ واقع راجیو نگر کی رہائش گاہ کو میموریل میں تبدیل کیا جائے گا۔
    ان کے گھر میں ان سے منسلک چیزوں کو رکھا جائے گا۔ خاص طورپر ان کی ہزاروں کتابیں، دوربین، فلائٹ سمیولیٹ، گٹار، فرنیچر تمام چیزوں کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان کے مداح ان سے جڑے رہیں۔ سوشانت کے انسٹاگرام پیج کو کروڑوں مداح فالو کرتے ہیں۔ ہم اسے لگیسی اکاونٹ کی طرح چلائے رکھنا چاہتے ہیں جس سے سوشانت کا ان کے فینس سے رشتہ بنا رہا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS