سوشانت سنگھ  نے 2015 میں نیپوٹزم کے لیکر اپنی رائے دی تھی

    0

     اہم بات یہ ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو دنیا کو الوداع کہا۔ سوشانت نے اپنے باندرا کے گھر میں خودکشی کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے افسردگی کا شکار تھے۔سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو ایک مہینہ سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے لیکن ابھی تک پولیس کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ پائی ہے۔
     اس معاملے میں مشہور فنکاروں سے لیکرڈائریکٹر اور پروڈیوسر تک سے تفتیش کی جاچکی ہے ۔ کئی لوگ اس طرح کے الزامات لگا رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نیپوٹزم کا شکار ہوئے ہیں۔
    اور انہیں وہ عزت نہیں ملی جس کے وہ حقدار تھے۔حال ہی میں  اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے سوشانت سنگھ کے پوسٹ کو تلاش کیا ہے جس میں انہوں نے نیپوٹزم
    کے لیکر اپنی رائے دی تھی۔ 
    سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد کنگنا رناوت بالی ووڈ کی کچھ مشہور ہستیوں پر جم کر غصہ ہوئیں۔ کنگنا رناوت لگاتار سوشانت کی خودکشی کے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی مانگ کرتی آئی ہیں۔ اب کنگنا رناوت کی ٹیم نے سوشانت سنگھ کے اس سوشل میڈیا پوشٹ کو تلاش کرلیا ہے جس میں انہوں نے 2015 میں نیپوٹزم کے لیکر اپنی رائے دی تھی۔سوشانت نے اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ہم یہاں اپنے پریوار کی اہمیت کو اسی طرح اہمیت دیتے ہیں جس طرح اپنے پریوارکو دیتے ہیں‘پوسٹ کے آگے سوشنات سنگھ نے ہیش ٹیگ نیپوٹزم اور بالی ووڈ لکھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS