بھوشن اور ٹویٹر انڈیا کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت

0

نئی دہلی: شہرت یافتہ سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کیخلاف آج (بدھ کو) سپریم کورٹ توہین عدالت معاملہ میں سماعت کرے گا۔
توہین عدالت کایہ معاملہ بھوشن کے متنازعہ ٹویٹس کے بارے میں دائر کیا گیا ہے ، حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے کس ٹوئٹس پر یہ کارروائی کی جارہی ہے۔
عدالت عظمی نے  بھوشن کے متنازعہ ٹوئٹس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے منگل کو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔ ملک کی عدالت عظمیٰ نے بھوشن کے ساتھ ساتھ ٹویٹر انڈیا کو بھی اس معاملہ میں فریق بنایا ہے۔ جسٹس ارون مشرا ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل ڈویژن بنچ آج اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔
سپریم کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق منگل کی شام تین بجکر اڑتالیس منٹ پر بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف از خود نوٹس ایس ایم سی ایس ایم سی (فوجداری) نمبر 1/2020 سے معاملہ درج کیاگیا۔ اس کے بعد دیر رات اس معاملہ کی آج سماعت کیلئے کاز لسٹ میں درج کیاگیاتھا۔
خیال رہے مسٹر پرشانت بھوشن مستقل طور پر عدلیہ پر لگاتار حملہ کرتے رہے ہیں۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS