نئی دہلی: سپریم عدالت نے لاک ڈاؤن کے دوران منسوخ کئے گئے ان ایئر ٹکٹ کے ریفنڈ کو لے کر شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے)کی نئی سفارشات کو جمعرات کو منظور کرلیا، ساتھ ہی طیارہ کمپنیوں کو 31 مارچ 2021 تک ان مسافروں کے منسوخ ٹکٹوں کی رقم لوٹانے کا وقت دیا۔
جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس آرسبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آرشاہ کی بینچ نے غیرمقیم لیگل سیل کی عرضی کو نمٹاتے ہوئے ریفنڈ کے سلسلے ڈی جی سی اے کی سبھی سفارشات مان لی۔ بینچ نے یہ واضح کیا کہ جو ٹکٹ ایجنٹ کے ذریعہ سے خرید گئے ہیں ان کے ریفنڈ ایجنٹ کو کئے جائیں گے نہ کہ طیارہ مسافروں کو۔
سپریم کورٹ نے پچھلے ہفتے عرضی کی سماعت پوری کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ سبھی نجی کمپنیاں ڈی جی سی اے کی سفارشات پر عمل کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
سپریم کورٹ کا 31 مارچ 2021 تک ایئر ٹکٹوں کے ریفنڈ کا حکم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS