نئی دہلی :سپریم کورٹ میں 15 مارچ سے’ہائی برڈ‘طبعی سماعت شروع ہوگی۔ کووڈ19- وبا کے سبب عدالت میں گزشتہ سال مارچ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعت ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے ’ہائی برڈ‘طبعی سماعت کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں گزشتہ سال مارچ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعت ہونے کے درمیان کئی بار اداروں اور وکیلوں کی مانگ رہی ہے کہ طبعی سماعت فوراً پھر سے شروع ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ جاری ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ ’تجرباتی بنیاد پر، اور ایک پائلٹ اسکیم کی شکل میں منگل، بدھ اور جمعرات کو فہرست زدہ حتمی سماعت اور مستقل معاملوں کو ’ہائی برڈ‘ طریقے سے سنا جا سکتا ہے۔ اس میں معاملے کے فریقوں کی تعداد اور عدالت کے کمرے کی صلاحیت کو دھیان میں رکھا جانا چاہیے۔ پیر اور جمعہ کو فہرست زدہ دیگر سبھی معاملوں کو ویڈی/ ٹیلی کانفرنس کے توسط سے سنا جانا جاری رہے گا۔‘ اس میں کہا گیا ہے کہ’ہائی برڈ‘طبعی سماعت 15 مارچ 2021 سے شروع ہوگی۔ اس کے تحت مختلف فریق ڈجیٹل طریقے کے ساتھ ساتھ طبعی طور پر بھی سماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ حتمی سماعت یا مستقل معاملوں میں جہاں فریقوں کے لیے وکیلوں کی تعداد کووڈ19- پیمانوں کے مطابق عدالتوں کی اوسط کام کی صلاحیت سے زیادہ ہے تو انہیں ویڈیو یا ٹیلی کانفرنس کے توسط سے سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے کمرے کی صلاحیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے معاملے کی سماعت شروع ہونے سے 10 منٹ پہلے معاملے میں فریقین کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ (اے او آر) حتمی سماعت یا مستقل معاملوں کی ہفتہ وار فہرست کی اشاعت کے اگلے دن 24 گھنٹے کے اندر یا دوپہر ایک بجے تک عدالت میں طبعی طور پر یا ویڈیو یا ٹیلی کانفرنس کے توسط سے پیش ہونے کے لیے اپنی ترجیحات پیش کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ: 15 مارچ سے ’ہائی برڈ‘طبعی سماعت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS