سپریم کورٹ نے پیر کے روز حکومت سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی ہدایت کو متاثر کر سکتا ہے؟ ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے معاملے کی سماعت 14 اگست تک ملتوی کردی ۔
جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے کووڈ 19 وبا کے مدِ نظر یونیورسٹیوں کے آخری سال کے امتحانات منسوخ کرنے سے متعلق عرضیوں کی سماعت کے دوران سوالات اٹھائے کہ کیا اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت یو جی سی کا نوٹیفکیشن اور ہدایات منسوخ کی جا سکتی ہیں ۔ اس پر یو جی سی کی جانب سےپیش سالسٹر جنرل تشار مہتا نے جواب کے لئے کچھ وقت مانگا اور بنچ نے سماعت 14 اگست تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران مہتا نے دلیل پیش کہ دہلی اور مہاراشٹر حکومتوں نے اپنے یہاں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں امتحانات منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’ آخر جب یو جی سی ڈگری دینے کی مجازہے، تو پھر ریاستی حکومت کیسے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیسے کرسکتی ہے ۔
یو جی سی کی جانب سے 14 اگست کو بتایا جائے گا کہ کیا ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت یو جی سی کی امتحانات کے متعلق نوٹیفکیشن کو منسوخ کرسکتا ہے؟۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے مدِ نظر مختلف کورسوں میں آخری سال کے امتحانات منسوخ کرنے کی مانگ کے تعلق سے کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں ۔
یو جی سی امتحانات معاملے میں سماعت جمعہ تک ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS