محمدمدثرحسین اشرفی
رسولوں میں اعلیٰ، شفیع امم ہے
دوعالم کا مولیٰ، شفیع امم ہے
سلامی کو آتے ہیں، جس جا فرشتے
وہ دربار والا، شفیع امم ہے
نبی تو سبھی ہیں، بڑے مرتبے میں
مگر ان میں بالا، شفیع امم ہے
قمر شق کیا ہے، اشارے سے جس نے
جو سورج کو پھیرا، شفیع امم ہے
بھلا روز محشر میں گھبرانا کیسا؟
جب اپنا سہارا، شفیع امم ہے
جو مہماں ہوا ہے، سرِ لامکاں کا
وہی رب کا پیارا، شفیع امم ہے
مدثر کی جھولی، کبھی کم نہ ہوگی
یہ صدقہ تمہارا، شفیع امم ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS