نئی دہلی: جے این یو پر ہوئے حملے كے خلاف احتجاجی مظاهروں اور رد عمل كا سلسله جاری هے۔ فلم اداكار سنیل شیٹی نے بهی ناراضگی كا اظهار كیا هے۔ اور نقاب پوش حمله آوروں پر تنقید كی هے۔ انگریزی ویب كی خبر كے مطابق سنیل شیٹی نے كهاكه جے این یو میں جو كچه هوا وه واقعی بهت زیاده خوفناك هے۔ میں هندو، مسلم ، سكه عیسائی هوسكتا هوں، میں بی جے پی، كانگریس، شیوسینا، این سی پی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بهی هوسكتا هوں، لیكن میرا یه حق نهیں هے كه میں تعلیم كے مندر میں جاؤں اور وهاں كے طلبا كو پیٹوں۔ سنیل شیٹی نے مزید كهاكه ماسك لگا كر آتے هو اور خود كو مرد كهتے هو، اگر مرد هو تو كهلے عام گهومنا چاهئے۔ اانهوں نے كهاكه یه سب كچه جس نے بهی كیا هے ٹهیك نهیں هے۔ انهوں نے كهاكه اس معاملے كی سچائی سامنے آنی چاهئے۔